6 مئی 2011 - 19:30

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے متعلق شواہد سامنے لائے جائیں۔

ابنا: ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے چیف نیوی پیلے (navi pillay) نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے متعلق مکمل اور دُرست شواہد سامنے لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف اقوام متحدہ ہی نہیں بلکہ دنیا کے سب افراد اس بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہ اصل میں ہوا کیا۔

نیوی پیلے کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے مگر انسداد دہشت گردی کی سرگرمیاں بھی بین الاقوامی قوانین کے تحت ہونی چاہئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110